شارٹ کٹ ، سفار ش یا فحاشی کا سہارا لیکر آگے نہیں آئی : ماہرہ خان کا اداکارہ میرا کو جواب

شارٹ کٹ ، سفار ش یا فحاشی کا سہارا لیکر آگے نہیں آئی : ماہرہ خان کا اداکارہ میرا کو جواب

لاہور: لالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شارٹ کٹ ، سفارش اور فحاشی کا سہارا لیے بغیر اپنی محنت سے کامیابیاں سمیٹ رہی ہوں ۔ 

 لالی ووڈ اداکارائیوں میں لفظی جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ، فلم سٹار ماہرہ خان نے اداکارہ میرا کی طرف سے شرمناک سازش کا الزام لگائے جانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی محنت سے آگے آئی اورمحنت سے عزت حاصل کی ۔”کسی شارٹ کٹ ، سفارش اور فحاشی کا سہارا لیکر نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں“۔

انہوں نے حاسدین کو آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے حسد کرنے والی اداکارائیں میرامقابلہ کیوں نہیں کرتیں ؟ میرا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے اس لیے بزرگ اداکاراﺅں کو چاہیئے کہ آرام کریں ۔” جو کوئی مجھ سے حسد کر تا ہے اس کو چاہیئے وہ خود کو میرے ساتھ مقابلہ کر نے کے قابل کرے“۔