کراچی:شاہ فیصل کالونی میں خاتون نے لڑکے کی پٹائی لگادی

28-Dec-16

کراچی:شاہ فیصل کالونی میں خاتون نے لڑکے کی پٹائی لگادی۔لڑکے نے خاتون کو چھیڑاتھا۔سیاہ برقعہ میں ملبوس خاتون کو موٹرسائیکل والے کی پٹائی لگاتے دیکھاجاسکتاہے۔ دبنگ خاتون نے ہیلمٹ کے ذریعے لڑکے کو خوب مارا۔

اس دوران لڑکا مذکورہ خاتون سے معافی مانگتا رہا۔ لڑکے کی جانب سے کئی بار اپنے کان پکڑکر معافی بھی مانگی گئی۔ تاہم خاتون کا ہاتھ نہیں رکا اور وہ مسلسل اسے مارتی رہیں۔ ویڈیو میں لڑکے کو زمین پر بیٹھ کر کان پکڑے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے۔یہ تمام مناظر وہاں موجود لوگ بھی دیکھتے رہے اور ایک شخص نے یہ حرکت کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کرلی۔

مزیدخبریں