جہلم : جرمنی کے ہسپتال میں کام کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر کو شوہر نے آبائی علاقے جہلم لا کر قتل کردیا ۔ جرمنی میں پاکستانی ڈاکٹر کو شوہر نے جہلم میں قتل کردیا جس پر کارروائی کر کے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ،ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے اعتراف کیا ہے کہ اپنی بیوی کے قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہونا چاہتا تھااور ٹکٹ بھی لے لیا تھا ۔پولیس نے بیوی کے قتل کے بعد ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکا ۔