اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کی نشست پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم سنا دیا ۔ الیکشن کمیشن نے خوشاب سے مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والی چیئرمین سمیرا ملک کی کامیابی کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ۔سمیرا ملک کی کامیابی کو انکے مخالف امیدوار نے چیلنج کر رکھا تھا ۔
یاد رہے سمیرا ملک 22دسمبر کو نوا زلیگ کی ٹکٹ پر ضلع کونسل خوشاب سے چیئرمین منتخب ہوئی تھیں ۔