ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا

02:15 PM, 28 Dec, 2016


اسلام آباد:وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جعلی ڈگریوں بنانے والوں نے بھی مہارت حاصل کر لی ہے اور مشکوک ڈگریوں کی پہچان کرنا آسان مرحلہ نہیں ہے۔ان جعلی ڈگریوں کی روک تھام کے لیے ہائر ایجوکیشن نے ایک اہم فیصلہ کر لیا۔
ہائر ایجوکیشن نے آن لائن سسٹم کی منظوری دے دی جو کہ نہ صرف ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کرے گی بلکہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جاری شدہ ڈگری جعلی ہے یا اصلی؟
ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کا طریقہ
ہائر ایجوکیشن کمیشن کو آن لائن مطلوبہ کاغذات کے ساتھ درخواست جمع کروانا ہو گی، جس میں آپکا تعلیمی ریکارڈ اور شناختی کاغذات بھی شامل ہونگے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سسٹم درخواست گزار کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو نادرا اور پاکستان کوالیفیکشن رجسٹر کے ذریعے تصدیق کروائی جائے گی۔
کنٹرولر آف ایگزمیشن ڈگریوںکا جائزہ لیں اور انکی قانونی حیثیت کی تصدیق بھی کریں گئے۔
اگر کاغذات درست ہوئے تو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سسٹم ان کی تصدیق کر دے گا اور درخواست گزار سے رابطہ کر لے گا۔
اس سارے مرحلے میں سب سے مشکل مرحلہ کنٹرول آف کمیشن کی تصدیق ہے جو کہ سسٹم کو اختیار دیں کہ وہ کاغذات کی آن لائن تصدیق کر سکے یہ سارا مرحلہ 24گھنٹوں میں مکمل ہو گا۔
یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نہایت شاندار قدم ہے جو تیز ترین اور فیصلہ کن ہو گا لیکن اس سلسلے میں کچھ سوالات موجود ہیں کیا پہلے سے تصدیق شدہ ڈگریوں کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی، اگر کوئی ڈگری جعلی ثابت ہوتی ہے تو اس سے اگلا قدم کیا ہو گا۔

مزیدخبریں