خان پور :پاکستان میں شادی کی تقریبات بڑے شیان شان انداز سے منائی جاتی ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ بیرونی کرنسی کے نوٹوں والے ہار دولہے کے گلے میں ڈالے جائیں ۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایساہواکہ ایک شادی کی تقریب میں بھائی نے بھائی کواسی ممالک کی کرنسی نوٹوں سے ہار تیار کرکے شادی کے موقع پر بھائی کو تحفہ پیش کیا۔ شادی کی اس تقریب میں محبت کا انوکھا انداز کچھ یوں اپنایا گیا کہ بھائی کی شادی پر پہنایا گیا نوٹوں کا ہار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
رحیم یار خان کے اقبال صادق نے ہار پر 80 ممالک کے کرنسی نوٹ لگائے۔ امریکی ڈالر، سعودی، کویتی اور دیگر ممالک کے نوٹ ہار میں شامل تھے۔تاہم اقبال کو بھائی کی محبت میں وطن سے محبت نہ بھولی، بھارتی کرنسی ہار میں شامل نہ کی گئی۔
دلہا دلاور خان نے بھائی کے انوکھے انداز پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔شادی میں دلہا کو ہار پہنانے کی رسم کو منفرد انداز میں نبھایا گیا، خان پور میں چھوٹے بھائی کو اسی ممالک کے کرنسی نوٹوں والا ہار پہنا دیا۔