لاہور: ملک بھرمیں خشک سردی نے پنجے گاڑھ لیے۔ ،پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں خشک موسم کا راج برقرار ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔پنجاب بھرمیں خشک سردی نے جان نہ چھوڑی، لاہور میں موسم نکھرا نکھرا ہے ،سورج آنکھیں دکھا رہا ہے۔ شہر قائد میں آج جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار سست رہے گی ، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ رہا۔آج سب سے زیادہ سردی اسکردومیں پڑی جہاں درجہ حرار ت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،گوپس اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 6 ، گلگت منفی 5 ، استور منفی 3 ،قلات منفی 2 ،کلام ، دیر اور پارہ اچنار منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، جبکہ شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔