میانوالی: چشمہ پاور پلانٹ تھری بجلی کی پیداوار کے لیے تیار ، وزیر اعظم نواز شریف نے افتتاح کردیا

11:37 AM, 28 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

وزیر اعظم نوازشریف نے میانوالی میں چشمہ پاور پلانٹ تھری کاافتتاح کردیا۔ نیوکلیئر پاورپلانٹ سی تھری یسے 350میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔میانوالی میں چشمہ کے مقام پرچین کے تعاون سے قائم کئےگئے پاورپلانٹ سی تھری کو نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے،پلانٹ سے تیس سو پچاس میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر خواجہ آصف ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر حکام بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعظم کی آمد پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ چشمہ چیک پوسٹ پر سینکڑوں پولیس اور رینجرز اہلکارتعینات کیے گئے۔چشمہپاور پلانٹ تھری پاکستان اور چین کے اشتراک عمل کا ایک اور سنگ میل ہے۔ اس سے نہ صرف توانائی کی قلت دور ہوگی بلکہ یہ کلین انرجی پراجیکٹ ہےتجارتی و صنعتی شعبوں کو بجلی فراہم کرکے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں