بالوں کو رنگنے کے بعد ان کی حفاظت کےچندٹوٹکے

10:50 AM, 28 Dec, 2016

اسلام آباد : بال رنگنے کےبعد ان کی حفاظت ایک یقینی عمل ہے ۔ان کی حفاظت کرنا بہت مشکل کام ہوتاہے لیکن ہم آُپ کو بتاتے ہیں کہ ان کی حفاظت کیسے کرتے ہیں۔

1۔بہترین رنگ اور کوالٹی کا انتخاب کریں ۔
پہلی دفعہ بالوں کو گھر میں نہ رنگیں ،پہلی دفعہ بالوں کو رنگنے کے لئے کسی ماہر ہیئر اسٹائلسٹ سے رجوع کریں ۔بالوں کو رنگنے کے لئے امونیا فری ہیئر کلر کا انتخاب کریں ۔ سرخ رنگ بالوں پر مشکل سے چڑھتا ہے اور جلد اترتا ہے اس لئے اپنے بالوں کی صحت کے مطابق ہیئر کلر کا انتخاب کریں ۔

2۔رنگے ہوئے بالوں پر شیمپو کم سے کم استعمال کریں ۔
رنگے ہوئے بالوں کے لئے ہفتہ میں صرف دو دفعہ شیمپو کرنا بہتر رہتا ہے ۔زیادہ شیمپو کرنے سے بالوں کا رنگ جلد ختم ہو جاتا ہے اور بال روکھے ہو جاتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ بالوں کو رنگنے کے بعد دو دن تک بال ہر گز نہ دھوئیں ۔

3۔ گرم پانی سے بال نہ دھوئیں ۔
رنگے ہوئے بالوں کو تیز گرم پانی سے نہ دھوئیں گرم پانی سے بالوں کا رنگ جلد اتر جاتا ہے ۔

4۔ با قاعدگی سے کنڈیشننگ کریں ۔
بالوں کو دھونے کے بعد کنڈیشنر ضرور لگائیں ۔ کندیشنر لگا کر گرم تولیے میں بالوں کو دس منٹ کے لئے لپیٹ لیں تاکہ بال زیادہ نرم و ملائم ہو جائیں ۔
ہفتہ میں دو دفعہ شیمپو کریں ساتھ کندیشنر بھی لگائیں اور دو دن صرف موائسچرائزنگ کندیشنر یا ڈیپ کنڈیشنر لگائیں ۔
کیراٹن آئل ٹریٹمنٹ یا زیتون کاتیل بھی بالوں کو ملائم کرتا ہے ۔

5۔سلفیٹ فری شیمپو استعمال کریں ۔

رنگے ہوئے بالوں پر سلفیٹ فری شیمپو ہی استعمال کریں ۔کیوں کہ سلفیٹ میں موجود نمک بالوں کی نمی ختم کر دیتا ہے جس سے بالوں کی رنگت متاثر ہوتی ہے ۔

6۔ بے بی شیمپو استعمال نہ کریں ۔
کچھ خواتین بالوں پر بے بی شیمپو استعمال کرتی ہیں جس سے بال صاف ،چمکدار ہو جاتے ہیں ۔ بے بی شیمپو میں کلیئر یفائنگ کیمیکلز ہو تے ہیں جو جڑوں سے میل ،گردو غبار کو صاف کر تے ہیں لیکن ساتھ بالوں کی تہہ سے رنگ بھی اتار دیتے ہیں اس لئے رنگے ہوئے بالوں پر ہمیشہ کلر پروٹیکٹنگ شیمپو ہی استعمال کریں ۔

7۔ ہاٹ ٹریٹمنٹ نہ کریں
رنگے ہوئے بالوں پر ہاٹ ٹریٹمنٹ ( کرلنگ ،پرمنگ ،بلو ڈرائی ،آئرننگ )اور ریلیکسنگ بار بار کرنے سے گریز کریں ۔ اور اگر کرنا ضروری ہو تو گیلے بالوں پر ہاٹ ٹریٹمنٹ قطعی نہ کریں ۔

8۔ وٹامن بی اور وٹامن سی استعمال کریں
چونکہ رنگے ہوئے بالوں کی نشوونما کی رفتار سست ہو جاتی ہے اور بال کمزور ہو جاتے ہیں اس لئے رنگے ہوئے بالوں کی صحت بڑھانے کے لئے وٹامن سی اور وٹامن بی(باؤٹین ) استعمال کریں تاکہ بالوں کی قدرتی چمک اور لچک متاثر نہ ہو ۔اپنے کھانوں میں باؤٹین سے بھر پور غذا جیسے انڈہ ،مچھلی ،پالک اور گاجر کا استعمال زیادہ کریں یا ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن سپلیمنٹ استعمال کریں ۔

9۔ یو وی پروٹیکشن کریں
سورج کی شعائیں قدرتی بلیچ کی طرح کام کرتی ہیں جو بالوں کا رنگ متاثر کرتی ہیں ۔ اس لئے اپنے رنگے ہوئے بالوں کو براہ راست سورج کی شعاؤں سے بچائیں ۔ یو وی پروٹیکٹر یا موائسچرایزنگ اسپرے جن میں ایس پی ایف ۰۱ یا ۵۱ ہو استعمال کریں تاکہ بالوں کا رنگ دیر تک محفوظ رہ سکے ۔

10۔ کلورین سے بچائیں

بالوں کی صحت کے لئے کلورین مضر ہوتا ہے ۔ رنگے ہوئے بالوں کو کلورین سے ہر ممکن بچانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ سوئمنگ پول کے پانی میں کلورین کی کافی مقدار ہوتی ہے اس لئے سوئمنگ کیپ لگا کر ہی پانی میں اتریں ۔

11۔ ہیئر کلر کا استعمال زیادہ اور جلدی نہ کریں
ایک دفعہ بالوں کو رنگنے کے بعد کم سے کم ڈیڑھ مہینہ تک دوبارہ بالوں کو نہیں رنگنا چاہئے ۔ بالوں کی جڑوں سے اگر رنگ اترنا شروع ہو جائے تو کلر اسپرے اور ہیئر مسکارا استعمال کر لیں ۔

12۔ ہو م میڈ پروٹین ماسک
رنگے ہوئے بالوں کے لئے پروٹین کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے ۔فوری طور پر پروٹین ٹریٹمنٹ کرنے کے لئے نہانے سے دس منٹ پہلے بالوں پر زرا سا مایونیز لگا لیں یا پروٹین ماسک بنا کر لگالیں ۔ پروٹین ماسک بنانے کے لئے (ایک چمچ شہد ، ایک کیلا اور انڈے کی زردی ملائیں )اس ماسک کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں ۔

13۔ برش کرتے میں احتیاط کریں

گیلے بال زیادہ کمزور ہوتے ہیں اس لئے گیلے بالوں پر برش نہ کریں اور بالوں کوسکھانے کے لئے ہیر ڈرائیر استعمال نہ کریں ۔رنگے ہوئے بالوں کو قدرتی ہوا میں سکھائیں ۔
رنگے ہوئے بال اگر بے جان اور روکھے لگیں تو باریک کنگھی آہستہ آہستہ اور دیر تک بالوں پر پھیریں ۔

14۔ الکحل فری پروڈکٹس

ہئیر اسٹائلنگ کے لئے الکحل فری موز ،جیل لوشن اور اسپرے استعمال کریں ۔

15۔ سرکہ اور لیموں کا استعمال زیادہ نہ کریں
رنگے ہوئے بالوں پر لیموں اور سرکہ کا کثرت سے استعمال نہ کریں ،اگر بالوں کی چمک بڑھانے کے لئے استعمال کریں توپانی میں ملاکر استعمال کریں ۔

مزیدخبریں