جکارتا: انڈونیشی جزیرے بالی میں آوانی' نامی کمپنی نے ایسے لفافے تیار کر لئے گئے ہیں جنہیں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے اور کھایا بھی جا سکتا ہے ۔کھانے کے قابل ان لفافوں کو شکر قندی نما کساوا روٹ 'نامی ایک پودے سے بنایا جاتا ہے ۔بس لفافے کو حسبِ ضرورت پھاڑیں اور نیم گرم پانی میں تحلیل کر کے پی جائیں۔
اس پودے سے حاصل کردہ مواد سے لفافے، اسٹرا، کپس ، پلیٹیں اور بہت سی اشیاءبنائی جاتی ہیں ۔ پلاسٹک بیگیز کے استعمال کو محدود کرنے کیلئے انڈو نیشیا کی حکومت نے پلاسٹک بیگز پر ٹیکس میں بھی اضافہ کر دیا ہے