سرگودھا : گنجان آباد علاقہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ آگ میں جھلس کر 8افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے 4افراد کی حالت نازک بیان کی گئی ہے، جنہیں طبی امداد کیلئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جنر ل بس اسٹینڈ کے قریب عبداللہ کالونی میں گیس سلنڈ ر پھٹ جانے سے 8افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ گیس سلنڈر کا دھماکہ گیس سلنڈروں کی دکان پر ری فلنگ کے عمل کے دوران ہوا تھا۔زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو دکان سے ملحقہ گھر میں رھائش پذپر تھے۔ گیس سلنڈر کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے گردونواح کے مکینوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔ 4شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔