انقرہ :ترکی کاامریکی اتحادی فوج پر شام میں داعش کی پشت پناہی کاالزام امریکی اتحادی فوج کے داعش کی پشت پناہی کے ثبوت ملے ہیں،ترک صدرکرد ملیشیا اور دیگر انتہاپسند تنظیموں کی بھی معاونت کی گئی ۔
دارالحکومت انقرہ میں گینیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں ترک صدر کا کہنا تھا ۔ امریکی اتحادی افواج نے کرد ملیشیا اور دیگر انتہاپسند تنظیموں کی بھی معاونت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس امریکی اتحادی افواج کے شام میں داعش کی پشت پناہی کرنے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، جن میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں داعش کی پرورش کر رہے ہیں،طیب اردوان
08:53 AM, 28 Dec, 2016