ڈنمارک کا پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکار

ڈنمارک کا پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکار

لندن :ڈنمارک ایمبیسی نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکارکردیا۔قومی باکسر کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے،ویزہ نہ ملنے سے محمد وسیم ٹائٹل فائٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ محمد وسیم نے کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ ڈنمارک کے سفارتخانے نے 40 دن تک پاس رکھنے کے بعد ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزا نہ ملنے کی وجہ سےمیری فائٹ متاثر ہوگی، 2ہفتے قبل میں نے حکومت سے بھی اپیل کی تھی،لیکن ابھی تک میرا ویزا نہیں لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب فائٹ میں شمولیت مشکل دیکھائی دے رہی ہے،میں بہت پریشان ہوں،حکومتی عہدیدران سے درخواست ہے کہ ویزے کے حصول کیلیےمیری مدد کریں۔