پنجاب حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کےلیے متحرک ، 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا

10:38 PM, 28 Aug, 2024

  اسلام آباد:وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے متحرک،پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔جس میں ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنڈ دیکھانے کا موقع  ملے گا ۔

 چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی۔

مریم نواز نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں روشن مستقبل ان کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے یہ نوجوان ہمارے  ملک کا مستقبل ہیں ہمیں  ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 چیف منسٹر انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25ہزارروپے ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔

 چیف منسٹر انٹر ن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔ 

انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد18سے 25برس ہے۔ منتخب انٹرنی کو نجی کے شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔ نوجوان cmip.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

مزیدخبریں