اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے (پی ٹی آئی )کے سربراہ کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اور نہ ہی وہ مجھے جیل سے رہا ہوتے نظر آرہے ہیں ان کا چیپٹربند ہوچکا ہے، اگر دھرنوں سے تبدیلی لائی جاسکتی تو بانی پی ٹی آئی 120دن کے دھرنے سے لا چکے ہوتے۔
پی ٹی آئی کی ساری تگ و دو ایک شخص کو جیل سے باہر لانے کیلئے ہے، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، انہیں ملکی سیاست میں مثبت کردارادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کی گواہی ان کے اپنے وزرا دے رہے ہیں ، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔