کراچی میں بجلی فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے مہنگی ،سماعت کل ہوگی

کراچی میں بجلی فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے مہنگی ،سماعت کل ہوگی

کراچی: کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔

نیپرا کی طرف سے  کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے،  شہریوں کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں مجموعی طور پر بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے گذشتہ ہفتے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 
 

 نوٹی فکیشن کے مطابق مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

جب کہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین سے مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیے جانے والا اضافہ اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں وصول کیا جائے گا۔

اس سے قبل، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔