چیمپئنز ون ڈے کپ کا شیڈول کا اعلان

 چیمپئنز ون ڈے کپ کا شیڈول کا اعلان

لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے  شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے،کہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے

اد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز 5 چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔