امریکی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو شکست دے گی، محمد آصف

06:55 PM, 28 Aug, 2024

اسلام آباد:سابق کرکٹر محمد آصف  کا کہنا ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کی  کارکردگی بہت اچھی ہے۔

یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ کے دوران فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم سے ہار رہے ہیں، ٹیم سے بڑا میگا ایونٹ کیلئے اسٹاف پہنچا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محض ہوسٹ ہونے کی وجہ سے کھیلنے والی ٹیم سے ہارنا شرمناک ہے اور جس طرح کی پاکستان کرکٹ چل رہی ہے امریکا ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں ہرا دے گا۔

 انہوں نے کہا کہ 2026 ورلڈکپ سے پہلے ہم کپتان، کوچ اور ٹیم تبدیل کردیں گے۔ پوری دنیا 2، 3 سال کا پلان لیکر چلتی ہے لیکن ہمارے پاس ایسا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز اب فرینڈلی ہوچکے ہیں، انہیں بلےباز چھکا، چوکا لگاتا ہے تو ہنستے ہیں اور اگلے بال پر دوبارہ وہی غلطی دہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی سب سے دوستیاں تھیں لیکر گراؤنڈ میں کوئی چھکا چوکا لگاتا تھا تو وکٹ لینے کیلئے پریشان رہتے تھے ایسے میں کئی بار جرمانے بھی بھگتے، مگر آج کی لاٹ سمجھ نہیں آتی۔

مزیدخبریں