اتر پردیش : سوشل میڈیا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش حکومت کی کابینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت کی نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا صارفین حکومتی اقدامات اور سکیموں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اور فروغ دے کر ماہانہ 8 لاکھ بھارتی روپے تک کما سکتے ہیں۔
اس نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ملک مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو 3 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا دی جاسکے گی۔
نئی پالیسی کے تحت حکومتی اقدامات، سکیموں اور حکومت کے مثبت کاموں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے اشتہارات کی صورت میں سراہا جائیگا۔