خیبر پختونخوا کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں، صوبے کے جنوبی اضلاع نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں: فیصل کریم کنڈی 

03:15 PM, 28 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:گورنر خیبرپختوانخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ  کے پی   کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں، صوبے کے جنوبی اضلاع نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں ۔ گورنر خیبرپختوانخوا فیصل کریم کنڈی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کے پی   کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں، صوبے کے جنوبی اضلاع نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ حالات 2006ء سے خراب ہوئے، ہماری حکومت آئی تو امن کے لیے سب نے قربانی دی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ سولر اینرجی میں اپنی عوام کو ریلیف دیں، اگر ہم سولر کی جانب جاتے ہیں تو آئی پی پیز والے اپنی سیاست شروع کردیتے ہیں، دیگر فیلڈز میں بھی ہر ایک کی اپنی سیاست ہوتی ہے، یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو ایسے مسائل شروع کرتے ہیں جو میں نہیں سمجھتا کہ اسے صوبائیت کا رنگ دیں، ہمیں فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب امن کی تلاش میں ہیں، ہماری کوشش رہی ہے کہ حکومت امن و امان کے لیے کام کرے، ماضی میں افغانستان کے لوگوں کو خیبر پختون خوا میں آباد کر کے غلط فیصلہ کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں 90 ہزار بیرل تیل میں سے 50 ہزار بیرل تیل خیبر پختونخوا پیدا کرتا ہے، مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ ہمارے ہاں آج تک ریفائنری نہیں ہے، سب سے زیادہ گیس ہم پیداکرتے ہیں مگر سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوجاتی ہے، تمباکو ہم پیدا کرتے ہیں مگر سیس فنڈ مرکز لے لیتا ہے، مرکز سے ہماری بہت سی شکایات ہیں۔

مزیدخبریں