لاہور: تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کےبعد حکومت تاجر دوست اسکیم میں ترمیم کیلئے تیار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آر او میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی ترمیم بھی مسودے میں شامل ہے، تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان کیا جارہا ہے، انکم ٹیکس گوشوارے کو اردو زبان میں جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اج ملک بھر میں بجلی کے بل، بےجا ٹیکسز اور تاجر دوست سکیم کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔