پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی ایکسپو جاری، گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ سمیت 750 کمپنیوں کی شرکت

پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی ایکسپو جاری، گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ سمیت 750 کمپنیوں کی شرکت

کراچی: پچیسویں Asia ITCN  ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے، تین روزہ ایونٹ میں معروف عالمی اور مقامی برانڈز شرکت کر رہے ہیں جن میں گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ، اوڈو، ہواوے، پی ٹی سی ایل، ایزی پیسہ سمیت 750 کمپنیاں شامل ہیں۔

ایکسپو سینٹرکراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیلی کام ایونٹ کا آغاز ہو گیا ہے جو کل تک جاری رہے گا۔ ایونٹ سے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔  جو کہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 آئی ٹی سی این ایشیا 2024 ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کی بھی میزبانی کرے گا، جو کہ 55 ممالک میں منعقد ہونے والا ایک عالمی ایونٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں