آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام ایک بار پھر شامل نہیں

12:01 PM, 28 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے 6 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا۔نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، نئے شیڈول میں ویتنام، یوگنڈا اور ڈنمارک سمیت 7 ملکوں کا ایجنڈا شامل ہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا، پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان سے متعلق بورڈ اجلاس بلایا جائیگا۔حکومت 2 ارب ڈالرکی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنے کیلئے پرامید ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، عالمی مالیاتی اداروں، دوطرفہ ممالک اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی کوششیں جاری ہیں۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب، چین، یواےای سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کیلئے بھی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، پاکستان کے ذمے سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر، چین 4 ارب ڈالر،یواےای کا 3 ارب ڈالرواجب الادا ہے۔

مزیدخبریں