جے یو آئی بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر، انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر نوٹس جاری

11:39 AM, 28 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی، انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کر دیے۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو کل طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے اخترمینگل،اسفند یار ولی  اور حافظ نعیم الرحمان کو بھی 4ستمبر کو طلب کرلیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرجمیعت علمائے اسلام پاکستان کونوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کوکل صبح دس بجے طلب کرلیاہے،ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا۔


جمیعت علمائے اسلام پاکستان نےتاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرانتخابی نشان سے محروم کردیاتھا۔

مزیدخبریں