تربت، ندی میں نہاتے ہوئے چار بچےڈوب کر  جاں بحق  

تربت، ندی میں نہاتے ہوئے چار بچےڈوب کر  جاں بحق  

تربت: کیچ کے علاقے بالگتر میں ندی میں نہاتے وقت چار بچےڈوب کر  جاں بحق  ہو گئے۔ جن میں تین سگھے بھائی بہن شامل ہیں۔

ذرائع انتظامیہ  کے مطابق  بچے ندی کنارے کھیل رہے تھے کہ ندی میں گر گئے ، ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

وفات پانے والے بچوں کی شناخت ابوبکر ولد رحمت اللہ، یعقوب ولد رحمت اللہ، کلثوم بنت رحمت اللہ اور محبوب ولد مینگل سے کی گئی ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کے تصدیق کی اور بتایا کہ تمام نعشیں ندی سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں