واشنگٹن: امریکانےبلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہیں گے ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کہتے ہیں کہ موسیٰ خیل میں 23بے گناہ شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے ۔علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے ۔
ان کا مزید کہان تھا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہیں گے، دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی رہنماؤں کیساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔دہشت گرد گروپوں کیخلاف پاکستانی اداروں کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔