اسلام آباد: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹردانیال چوہدری کا سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کابل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کیا جائے گا، 1997کے ایکٹ میں ترمیم کے زریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری کے مجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آگئے ہیں، بل کے متن کے مطابق سائبر کرائم، ماحولیاتی قوانین اور عالمی تجارت کے کیسز میں ماہرین کی ضرورت ہے، مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے ججز کی تقرری سے درست فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہوگی۔