تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ یہودی قابضین (آبادکار) اگلے ہفتوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو فنانس کرے گی ۔ان کی وزارت ثقافتی ورثہ یہودی قابضین کی مدد کے لیے 5 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی۔
اسرائیلی وزارتِ ثقافتی ورثہ مسجد اقصیٰ پر غیر قانونی دھاوے کی پولیس اجازت کے لیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمر بین گویر نے مسجدِ الاقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے۔
انتہا پسند وزیر اتمر بن گویر نے مزید کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کی اس پالیسی کا علم تھا۔