عوام تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا: سینیٹر مشتاق خان نے   بلوں میں دگنا اضافے کی پیش گوئی کردی

عوام تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا: سینیٹر مشتاق خان نے   بلوں میں دگنا اضافے کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد :سینیٹر مشتاق خان کاکہنا ہےکہ  عوام تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا۔


جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے سینیٹر مشتاق احمد خان  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اگلے ماہ بھی بجلی کے بلوں میں دگنا اضافے کی پیش گوئی کردی۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  عوام ستمبر کے  بلوں کےلیے بھی تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے 15ماہ میں 500 ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی۔جب تک آئی پی پیز ہیں، پاکستان میں کبھی بھی بجلی سستی نہیں ہوسکتی۔ان کاکہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ملک کے کونے کونے میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔


آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور بل جلائے گئے، سڑکیں بند کی گئیں اور کہیں کہیں کاروبار بھی بند ہوا۔

مصنف کے بارے میں