دوشنبے:تاجکستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔تاجکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ ہلاکتیں دارالحکومت دوشنبے کے جنوب اور مشرق میں واقع علاقوں میں ہوئی ہیں۔ جہاں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں قریبا ایک درجن اضلاع میں مٹی کے تودے اور چٹانیں گری تھیں۔
تاجک صدر امام علی رحمانوف کے دفتر سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے گذشتہ روز ایک قدرتی آفت پیش آئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 11 ہلاکتیں وحدت اور دو ضلع رودکی میں ہوئی ہیں۔