الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی  تجاویز پارلیمنٹ کو بھجوائے گا، ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت   کافیصلہ

06:28 PM, 28 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی انتخابات سے متعلق تجاویز پارلیمنٹ کو بھجوائے گا۔ ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت   کافیصلہ کیاگیا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر کاکہنا ہے کہ عام انتخابات کی نگرانی کیلیے جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم قائم کردیا گیا ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ شرکا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی انتخابات سے متعلق تجاویز پارلیمنٹ کو بھی بھجوائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کے وفود نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور ممبران سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیاں کرانے کے فیصلے کی حمایت کی اور حکام کو بتایا کہ کراچی کی ابادی میں بڑا اضافہ ہوا ہے، ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپگریڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 ایم کیو ایم نے انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے سخت کارروائی کرنے اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کے اخراجات کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جماعت اسلامی کے وفد نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت پہلے شروع کردینی چاہیے تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ہر صورت بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن سے کل ملاقات کرے گا۔

مزیدخبریں