دو دنوں میں رپورٹ دیں کہ لفٹ میں کیا خرابی ہوئی؟،اسلام آباد ہائیکورٹ  نے انکوائری کا حکم دے دیا

06:17 PM, 28 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے لفٹ خرابی کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان پبلک ورکس کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی سے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں تمام لفٹس کی انسپکشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے اور لفٹس میں آپریٹر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔رجسٹرار نے کہا کہ ہائیکورٹ بلڈنگ کی تمام لفٹس کی انسپکشن اور ضرورت ہو تو فوری مرمت کروائیں، پی ڈبلیو ڈی ہائیکورٹ بلڈنگ کی لفٹ میں آپریٹر تعینات کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  رجسٹرار نے کہا کہ 25  اگست کو دن 12 بجے ججز بلاک کی لفٹ خراب ہو کر سیکنڈ فلور پر پھنس گئی، معلوم ہوا سینئر وکیل لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا اور میڈیا کے بعض نمائندے لفٹ میں پھنس گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے حکم دیا کہ انکوائری کرکے دو دنوں میں رپورٹ دیں کہ لفٹ میں کیا خرابی ہوئی؟

مزیدخبریں