آئیسکو کی صارفین کے لیے بڑی سہولت ، بل کی  اقساط  کا اعلان کردیا

آئیسکو کی صارفین کے لیے بڑی سہولت ، بل کی  اقساط  کا اعلان کردیا

اسلام آباد : آئیسکو نے صارفین  کوبڑی سہولت دے دی۔ آئیسکو نے بل کی اقساط کرنے کااعلان کیا ہے۔ آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کی جارہی ہے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہےکہ صارفین کی مشکلات کو حل کریں گے،صارفین کی مشکلات دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ایس ڈی او ریونیو ایکسین کے دفاتر یا کسٹمر سروسز سینٹرز سے مقررہ تاریخ میں توسیع کروائی جا سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز اور ٹیرف میں اضافے سے متعلق آئیسکو کا کوئی رول نہیں۔


آئیسکو بجلی خرید کر آگے ٹرانسمنٹ کر دیتی ہے۔ ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں۔

مصنف کے بارے میں