پی آئی اے کا فوری 23 ارب روپے کا مطالبہ، وزارت خزانہ نے انکار کردیا

پی آئی اے کا فوری 23 ارب روپے کا مطالبہ، وزارت خزانہ نے انکار کردیا

کراچی : پی آئی اے نے فوری 23 ارب روپے کی درخواست کی لیکن اس درخواست کا جواب دیتے ہوئے   وزارت خزانہ نے انکار کردیا ہے۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے فوری طور پر 23 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کر دی

۔پی آئی اے کے مطالبے پر وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ فوری طور پر فنڈز فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، پی آئی اے کمرشل بینکوں سے قرض کا بندوبست کر لے۔

وزارت خزانہ کا مقف ہے کہ پی آئی اے قابل عمل تنظیم نو کا منصوبہ لے کر آئے۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے فوری فنڈ فراہمی کی درخواست کی تھی۔

مصنف کے بارے میں