لاہور:ایف بی آر کو سیلزٹیکس کی مد میں وصولیوں کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر2.4 فیصدکی نموریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آر نے 2.592 ٹریلین روپے کی محصولات اکٹھاکیں جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 2.4 فیصدزیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022 میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آرنے 2.532 ٹریلین روپے کی محصولات وصول کئے تھے۔
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں سیلزٹیکس کی مدمیں ایف بی آر نے 691 ارب ڈالرکی محصولات وصول کئے جو مالی سال 2022 کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں سیلزٹیکس کی مد میں ایف بی آر نے 666ارب روپے وصول کئے تھے۔