پیوٹن  جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

04:59 PM, 28 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن  جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔پوٹن اگلے ماہ ہندوستان میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ نو اوردس ستمبر کو جی ٹوینٹی اجلاس انڈیا میں ہورہا ہے ۔

اس بارے میں حکومتی ترجما ن کا کہنا ہےکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

ترجمان  کے مطابق  فی الحال پیوٹن  سفر کا ارارہ نہیں رکھتے ہیں  اور انہوں نے اس حوالے سے کوئی پلان ترتیب نہیں دیا ہے  کیونکہ وہ خصوصی فوجی آپریشن پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

پیوٹن2022 کے بعد سے بیرون ملک کے دورے پر کم ہی روانہ ہوئے ہیں۔ پیوٹن گزشتہ سال گروپ کے سربراہی اجلاس کے لیے انڈونیشیا نہیں گئے تھے۔ انہوں نے اس ہفتے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی اور اس کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔پیوٹن نے طیارے کے حادثے کے بعد پریگوزن کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

مزیدخبریں