انتخابات میں 90 دن سےزائد تاخیر ہوئی تو تعلقات متاثر ہوں گے،تمام جماعتوں کو برابر کے مواقع دیے جائیں: امریکی و برطانوی سفرا

04:26 PM, 28 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (سید فیصل علی) سفارتی ذرائع کےمطابق ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں  مختلف ممالک کے سفراء کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے.امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی حالیہ ملاقاتوں میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا دارومدار پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام سے وابستہ ہے۔

ذرائع کےمطابق سفراء نے انتخابات میں تاخیرکےاندیشے پراپنےتحفظات کا اظہارکیاہےیہ قرار دیاگیاہے کہ پاکستان میں 90 روز کے اندر انتخابات نہ کرائے گئے تو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کےمطابق  ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر انتخابات مقررہ مدت سے آگے جانے کا اندیشہ ہےجبکہ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام جلد از جلد مکمل کر کے غیر ضروری تاخیر کے بغیر انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اورانتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دئیے جائیں۔

مزیدخبریں