کراچی: سندھ حکومت نے یکم ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی وجہ سے سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
عام تعطیل کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو ضروری خدمات سرانجام دینے والے اداروں کے علاوہ تمام دفاتر بند رہیں گے۔