پاکستانی  ٹیم کی کٹ سٹار نیشن  کی رونمائی کر دی گئی

 پاکستانی  ٹیم کی کٹ سٹار نیشن  کی رونمائی کر دی گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کیلئے کٹ کی رونمائی کردی گئی۔قذافی سٹیڈیم لاہورمیں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نےشرکت کی ۔

 یہ تقریب اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا تھا آج ایک تاریخی لمحہ ہے ، ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کر رہے ہیں۔  اس بار کٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام سٹار نیشن جرسی رکھا گیا ہے ،  ہم ون ڈے کرکٹ میں چیمپئن بن چکے ہیں،  اللہ تعالیٰ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کامیابی دے گا۔


ذکا اشرف کا کہنا تھا ساری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں،  اس شرٹ پر سبز ہلالی پرچم کی نسبت سبز رنگ ہے ، اس وقت ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ ضرور جیتے گا انشاللہ۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں