آج عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ دے دیں گے: چیف جسٹس عامر فاروق 

01:04 PM, 28 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلوں پر سماعت  جاری ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس کی سماعت کررہے ہیں

  

لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر علی گوہر، شیر افضل مروت و دیگر وکلاء عمران خان کی طرف سے عدالت میں موجود ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان بھی کمرہ عدالت میں ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز دلائل دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ  آج چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی اپیل پر فیصلہ کریں گے ۔ آپ (امجد پرویز) نے چھ نقاط اٹھائے تھے اسی پر رہیں۔

مزیدخبریں