ڈرتا ورتا کسی سے نہیں لیکن آج لفٹ سے نہیں سیڑھیوں سے کمرہ عدالت جاؤں گا: لطیف کھوسہ

ڈرتا ورتا کسی سے نہیں لیکن آج لفٹ سے نہیں سیڑھیوں سے کمرہ عدالت جاؤں گا: لطیف کھوسہ

اسلام آباد : عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں آج لفٹ نہیں بلکہ سیڑھیوں کے ذریعے چیف جسٹس کی عدالت میں جاؤں گا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر لطیف کھوسہ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج بھی لفٹ کے ذریعے جائیں گے؟ اس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں لیکن آج لفٹ کے ذریعے نہیں بلکہ سیڑھیوں سے کمرہ عدالت جاؤں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی کہا ہے آپکو سیاسی ڈائیلاگ کرنا پڑے گا۔سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام ہو گا۔ابھی وکلالت کررہا ہوں اگر نوبت آئی تو جیل میں ملاقات کروں گا۔

لطیف کھوسہ کا مزیدکہنا تھا کہ ملک کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں ۔نوے روز میں انتحابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف عوام کے سامنے ہے۔ 

واضح رہے کہ جمعہ کو کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے تھے اور انہیں 40 منٹ بعد لفٹ سے نکالا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں