چونیاں میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

12:30 PM, 28 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک


چونیاں: صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں سڑک حادثے میں کم از کم دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ مبشر اور 16 سالہ شعیب موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری سے چلنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزیدخبریں