اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔پراسیکیوٹر راجا نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل ایمان مزاری کی تھانہ ترنول میں درج مقدے میں ضمانت ہوچکی ہے جس کے بعد اب ان کی رہائی ممکن ہوگئی ہے جب کہ علی وزیر نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔