یہ وقت سیاست نہیں ،تباہ حال لوگوں کی مدد کا ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: نواز شریف 

06:47 PM, 28 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ،سیلاب متاثرین کی مدد کا  ہے ۔ پریشان حال لوگ آپ کی امداد کے منتظر ہیں تمام لوگ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ ہم متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

انہوں نے لندن سے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب سے سینکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ ملک میں سیلاب  کی تباہ کاریاں دیکھ کر دکھ ہوا۔ 

نواز شریف نے کہا کہ یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا وقت ہے۔ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مریم نواز بھی جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

مزیدخبریں