لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی ۔ مریم نواز صبح 9 بجے لاہور ایئر پورٹ سے ملتان کیلئے روانہ ہوں گی ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز ملتان ، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی ، مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا ۔ مریم نواز متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی ۔
مریم نواز ملتان کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی ۔ مریم نواز ملتان کے بعد تونسہ شریف جائیں گی ۔ مریم نواز راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کو نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی دیں گی ، مریم نواز جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی ۔