لاہور: معروف اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں اور کہا ہے کہ میں نے اللہ اوراس کے رسول کے احکامات کے مطابق زندگی گذارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ لہذا میں نے شوبز انڈسٹری سے قطع تعلق کرلیا ہے ۔
گزشتہ دنوں اداکارہ صنم چوہدری نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی اور مجھے سپورٹ کیا۔
صنم نے فیصلے کے بعد اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری نے پنجابی گلوکار سومی چوہان سے شادی کرلی تھی، گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
وہ بیٹے اور شوہر کے ہمراہ اکثر و بیشتر تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں اور مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی تھیں۔
واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔