میلبورن : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنا حُلیہ تبدیل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قرنطینہ میں مونچھیں رکھ لیں ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے۔لیکن ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو وسیم اکرم کی مونچھیں پسند نہیں آئیں۔
شنیرا اکرم نے واضع طورپر کہہ دیا کہ آپ مونچھوں کے بغیر گھر نہیں آسکتے ۔
No excuses. If I can you can . #QuarantineLife pic.twitter.com/xa74gGHfEz
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 28, 2021
ویڈیو پیغام میں شنیرا نے کہا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم میلبورن پہنچنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں اور وہ قرنطینہ کے دن پورے ہونے کے بعد اپنے گھر روانہ ہوں گے۔