اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک دفعہ پھر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہونگے ،افغانستان مین امن و استحکام ہوتا ہے تو اس کے فوائدسب کو ہوں گے،آج دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طالبان قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں،امن کا ماحول خراب کرنے کیلئے اکسانے والے بھی موجود ہیں،لیکن ماضی سے سب کو سبق سیکھنا چاہیے ،افغانستان کو اگر تنہا چھوڑا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا،انہوں نے کہا اس وقت دنیا میں پاکستان کی تعریف ہورہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا آج افغانستان ایشو کیلئے پاکستان پر لوگ اعتبارکررہے ہیں،اس کاشکریہ ادا کر رہے ہیں،بھارت پاکستان کونیچادکھانےکیلئے منفی حرکتیں کر رہا ہے،بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا ،بھارت نےمختلف گروپس کودہشت گردی کیلئے جوڑا،بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہو اہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم نےافغانستان کےساتھ بارڈربند نہیں کیالیکن بغیر دستاویز کے لوگوں کو داخل نہیں ہونے دینگے ،موجود صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بارڈر کی آمدورفت پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔