لیڈز : انگلینڈ نے بھارت کو سیریز اور 76 رنز سے شکست دے کر 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔
لیڈز میں کھیلے جا رہے ہیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلی اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
انگلینڈ نے بھارت کے 78 رنز کے جواب میں 432 رنز بنائے ۔ دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح میزبان ٹیم نے میچ ایک اننگز اور 76 رنز سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کامیاب ہوا ہے۔سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 2 ستمبر سے شروع ہوگا۔