بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا زخمی ۔۔۔ ؟

04:36 PM, 28 Aug, 2021

ہالی وڈ:معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا زخمی ہوگئی ہیں یا کسی فلم کا سین ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے خود کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ زخمی دکھائی دے رہی ہیں ۔ 

پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں سے ان تصاویر کے بارے میں پوچھا ہے کہ کون سا زخم صحیح ہے اور کون سا زخم نقلی ہے ۔ 

تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود زخم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر خود شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

اداکارہ کی جانب سے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا گیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جب کہ گال کا زخم اصلی ہے۔

  
انہوں نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوؤں کے درمیان موجود کٹ اصلی ہے جب کہ گال کا زخم محض پروگرام کی عکس بندی کے لیے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ٹیلی ویژن سیریز 'سیٹاڈِل' کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں